کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب بیٹری کی دکان میں دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جاں بحق دونوں بچے بہن بھائی جبکہ خاتون اُن کی والدہ ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت فاطمہ اور عبداللّٰہ جبکہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا دھماکے میں ہونے والے نقصان سے متعلق مزید بتانا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہیں اور 3 گاڑیوں سمیت بیٹری، پیزا اور اسٹیٹ ایجنسی کی دکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پیزا کی دکان میں سلنڈر موجود تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا، واقعے کی جگہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے جو وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد تعین کرے گا کہ دھماکا کسی گاڑی میں ہوا یا بیٹری کی دکان میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جبکہ دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی: مقابلے میں ڈاکو، جھگڑے میں 3 افراد زخمی
کراچی میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ڈاکو جبکہ ایک جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
-
جہانگیر ترین سے رابطے کرنیوالے ارکانِ اسمبلی کی لسٹ تیار
جہانگیر ترین سے رابطے کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔
-
کراچی: پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 7 لاکھ، اموات 15 ہزار سے متجاوز
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو چکی ہے۔
-
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
-
کورونا کا شکار اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر انتقال کرگئے
اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
-
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
-
اعتماد کے ووٹ میں اہم ترین کردار جہانگیر ترین کا ہے: راجہ ریاض
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔
-
کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کیا؟ جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوں اور شامل رہوں گا، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے سے لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔
-
جہانگیر ترین کی پیشی، 1 شخص پستول سمیت پکڑا گیا
جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔
-
جہانگیر ترین PTI رہنماؤں کے ہمراہ عدالت پہنچے
آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پہنچنے والے جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما بھی تھے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے ہی ان کے ساتھ وہاں پہنچے۔
-
ایک پارٹی نے PDM کا فورم استعمال کر کے شوکاز بھیجا، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کر کے ایک پارٹی نے شوکاز بھیجا ،اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم اس کے الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
-
جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں: منظور رضی
ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی کا کہنا ہے کہ وزیرِریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں۔