
کراچی شرقی میں تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔
خاتون ملزمہ کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی شرقی رحیم شیرازی کے مطابق ملزمہ ناہید کو پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں چنیسر ہالٹ ریلوے پھاٹک سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث رہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ٹیپو سلطان کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزمہ منشیات سپلائی کرنے جا رہی تھی۔
ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں منشیات سپلائی کے دھندے میں اور بھی کئی برقع پوش خواتین ملوث ہیں۔
ملزمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دلشاد عرف مامی نامی عورت منشیات فروش خواتین کے گروہ کی سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ برآمد ہونے والی چرس دلشاد اور مامی کے اڈے سے لے کر سپلائی کیلئے جا رہی تھی۔
ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد: فواد چوہدری کی پیشی، کمرہ عدالت تبدیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی پیشی کےلیے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔
-
ہمارے ساڑھے 5 ماہ میں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی گئی، پرویز الہٰی
اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ن لیگی قیادت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ شریف خاندان اقتدار میں آتے ہیں تو رانا ثنا اور عطا تارڑ جیسے لوگ اچھلنے لگتے ہیں۔
-
فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پھر شروع ہوگئی۔
-
انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ چلا لیا
انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔
-
فواد چوہدری ججز کیخلاف بولتے رہے، کیا اس پر توہین عدالت نہیں ہوتی؟ عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ایسی بات کی تو 6 ماہ کی قید اور نشست سے بھی جانا پڑا تھا۔
-
فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا۔
-
فواد چوہدری کو صبح ان کے گھر سے اغوا کیا گیا، فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش نہیں کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ توہین عدالت ہے۔
-
فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں۔
-
فواد چوہدری کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا
پولیس فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگئی۔
-
کیا الیکشن کمیشن بھی حساس ادارہ گناجائے گا؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔
-
رحیم یار خان: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا استقبال کیا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان شیخ محمد بن زاید کا دوسرا گھر ہے، ان سے ملاقات میں برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
-
کراچی اور حیدرآباد کونسل کی قیادت جیالے میئر کریں گے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
-
چیف جسٹس نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟ فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی توہین کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
-
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
-
عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنادیا، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2018ء میں جمہوریت کے نام پر ملک پر خاموش آمریت مسلط کی گئی۔
-
پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ڈی جی اینٹی کرپشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ سیکریٹری پراسیکیوشن زمان وٹو کو ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔