
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول عامر کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
گزشتہ روز شاہین فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری عامر جاں بحق ہو گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- کراچی: پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق عامر کی والدہ کی چیف جسٹس سے ایکشن لینے کی درخواست
- کراچی: اشارے پر نہ رکنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق، تین اہلکار گرفتار
گلستان جوہر میں اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کے والدہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی تفتیش میرٹ پرکی جائے، چیف جسٹس عامر کے قتل کا نوٹس لیں۔
مقتول عامر کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا دی جائے، عامر کی بیوہ اور معصوم بیٹے کے لیے حکومت پیکج کااعلان کرے۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کیخلاف مقدمے کی درخواست
لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی۔
-
سندھ حکومت کو 4 ماہ میں خصوصی افراد کی بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو تمام محکموں میں 4 ماہ میں خصوصی افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
-
بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف
خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے وفد کی آج ملاقات متوقع
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آج ملاقات متوقع ہے۔
-
اسلام آباد خودکش دھماکے سے متعلق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے انکشافات
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والے کے پیچھے بہت بڑا نیٹ ورک نہیں تھا۔
-
کراچی کے طالبِ علم نے بورڈ کے پیپر میں گانا لکھ دیا، ویڈیو وائرل
کراچی کے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج
رپورٹس کے مطابق آج ای بائیکس پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان پیش کیا جائے گا۔
-
کراچی، اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ کی وجہ سامنے آگئی
کراچی میں دو روز قبل اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ سے قتل کیے گئے رفیع اللّٰہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
-
کراچی، تھانے کے سامنے 20 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
ہوٹل مالک نے بتایا کہ گلشن اقبال تھانے کے سامنے کے ڈی اے مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔
-
اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان یونین کونسلز کی حد بندی کرنی ہے، 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جاتے ہیں، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
-
پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، شاہ محمود قریشی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں؟
-
والد اس وقت بالکل ٹھیک ہیں لیکن اسپتال میں ہیں، بیٹا مولانا طارق جمیل
مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ایک پریشانی والی خبر تھی جسے آپ سب سے شیئر کرنا تھا لیکن الحمدلللہ اب پریشانی نہیں رہی۔
-
بلاول بھٹو کی تقریر پر پی ٹی آئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دے دیا ہے۔
-
بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو کن الفاظ میں بیان کیا؟
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔
-
اسلام آباد دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتار
اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
-
گورنر سندھ سے بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی ملاقات
گورنر اور روحانی پیشوا کے درمیان قومی ترقی میں بوہری کمیونٹی کے کردار، درپیش مشکلات اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔