اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر کے ذریعے مسواک لندن بھیجنے کی آڑ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔
ایک اور کارروائی میں نارتھ ناظم آباد کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کی مسافر خاتون مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 20 کیپسولز جبکہ مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمد کی گئی، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کرائے گئے 1 پارسل سے نشہ آور 500 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اٹک کے نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 1 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمدشدہ منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔

شیخو پورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69 کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ پشاور کے رہائشی 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پشاور رنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی پنجاب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 400 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کے دوران نوکنڈی سیہان کے علاقے سے 1900 کلو افیون اور 220 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی، جس کی وجہ سے ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہو گیا ہے۔
-
کوئٹہ: ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج کراچی میں ہوگا
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کرکے جلسے گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
-
پنجاب اسمبلی میں PTI کے اقلیتی رکن مستعفی
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سیموئل یعقوب مستعفی ہوگئے۔
-
شہزاد اکبر اور ثناء اللّٰہ عباسی پر مقدمے کے معاملے میں پیشرفت
سابق وزیراعظم عمران خان کے دور معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کے خلاف مقدمے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
-
کراچی: شمسی سوسائٹی قتل، ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹوں کے قتل معاملہ حل ہوگیا، ملزم فواد پولیس کو اعترافی بیان دے دیا۔
-
شطرنج کی طرح اپنی چال چلنی اور ٹینشن لینی نہیں، دینی ہے، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شطرنج کی طرح اپنی چال چلنی ہے۔
-
اسد عمر نے پی ٹی آئی حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا اعتراف کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرنے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھا۔
-
عمران خان پر فائرنگ، ملزم نوید کیخلاف دوسرا مقدمہ درج
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
کراچی: بچے کو زمین پر پھینک کر قتل کرنے والا باپ گرفتار
کراچی کے جناح اسپتال میں ایک سال کے بچے کو زمین پر پھینک کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
ہوشاب: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔
-
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
پی ٹی سی ایل ترجمان نے کہا کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی۔
-
وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کردیا
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے نامنظور کردیا۔
-
جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سعودی سفیر
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
-
سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں، ایمل ولی خان
عوام نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی رہنما سردار حسین بابک کو دہشتگردوں نے دھمکیاں دی ہیں۔
-
پاکستان کے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔