Categories
Breaking news

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے—فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

کراچی میں شارعِ فیصل ، پرانی سبزی منڈی،پی ای سی ایچ سوسائٹی، بہادر آباد، شہید ملت، گلشنِ اقبال سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی اور جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ سے گزر رہی ہے۔

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج شام میں یا رات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر کراچی میں بادل ہیں، جن کے باعث شہر میں آج دوپہر تک بوندا باندی اور ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شام میں شہر کا مطلع صاف ہونے کا امکان ہے،جبکہ 9 فروری کے بعد سے رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران رات میں درجۂ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 15 سے 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ شہر میں مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کہر اور ہلکی دھند کی وجہ سے صبح سویرے حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.