
کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایس ایچ او میمن گوٹھ فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا۔
روکنے پر موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے 31 سالہ ہیڈ کانسٹیبل منظور زخمی ہوا۔
زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک وہ شہید ہو چکے تھے۔
اسی علاقے میں کورنگی گودام چورنگی پر بھی پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے پاس مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی لگی۔
کچے میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید
سندھ کچے کے جنگلات شاہ بیلو میں ڈاکؤوں سے لڑتے…
پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے دوران سابق ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ادریس بنگش نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔
فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شہری آصف چانڈیو بھی زخمی ہوئے، جبکہ ملزم کو میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش نے زخمی حالت میں پکڑ لیا۔
میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے
-
ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ کر 550 ارب روپے ہو چکا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا
-
ڈسکہ انتخابات میں بے ضابطگی، افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار
لاہور ہائی کورٹ نے ڈسکہ الیکشن میں مبینہ بے ضابطگی پر کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔
-
فائیو جی کو بزنس فرینڈلی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، امین الحق
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ سے باہر ہو، کمپنیاں اپنی تیاریاں کریں۔
-
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ نہیں رہینگے: ماہرِ قانون
ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اسپیکر اجلاس نہیں بلاتے اور پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے اور ایک نیا وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔
-
اسلام آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ابھی تک جاری ہے: بابر اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔
-
سندھ حکومت ریاستی دہشت گردی کرنے میں ماسٹر ہے، علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ریاستی دہشت گردی کرنے میں ماسٹر ہے، الیکشن سے 20 دن قبل سیاسی لوگوں کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا۔
-
کراچی: ٹریفک سگنلز کے الیکٹرک وائر بھی چوری ہونے لگے، 30 وارداتیں رپورٹ
کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ آئے دن نت نئی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔
-
زرداری، نواز، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔
-
والد کے انتقال پر ایمان مزاری کا جذباتی ٹوئٹ
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کر دیا۔
-
پاکستان کو 2025ء تک پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ماہرین
ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کو 2025ء تک پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
-
رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دیگا: فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔
-
کراچی، ڈکیتوں نے 1 ہفتے میں تیسرے نوجوان کی جان لے لی
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
-
پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے۔
-
جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔
-
کراچی: بذریعہ تندور منشیات سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سے تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔