Categories
Breaking news

کراچی: غیر قانونی مقیم 2 غیر ملکی گرفتار

کراچی: غیر قانونی مقیم 2 غیر ملکی گرفتار

کراچی کے علاقے جیکب لائنز میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 2 غیر ملکی گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

عوام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اطلاع دیں، رینجرز کی اپیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے…

دونوں غیرملکی بالترتیب 2017ء اور 2019ء میں جعلی کاغذات پر پاکستان آئے، گرفتار ایک ملزم جن بنگ بن 2017ء میں جعلی کاغذات پر لاہور آیا اور دوسرا گرفتار ملزم زاو یون ڈونگ 2019ء میں کراچی آیا تھا۔

دونوں تیس تیس دن کے بزنس ویزے پر پاکستان آئے اور پھر سلپ ہو گئے، اس دوران ملزمان عائشہ منزل، لیاقت آباد، لائنز ایریا اور رنچھوڑ لائن میں کاروبار کرتےرہے اور مقامی افراد کی مدد سے بچوں کے گیمنگ زونز چلا رہے تھے۔

کراچی بےامنی میں غیرملکی ملوث ہیں، رینجرز

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بے امنی کے واقعات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے ملوث ہیں…

دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے اطلاع موصول ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *