Categories
Breaking news

کراچی: عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک، ملزم گرفتار

کراچی: عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک، ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ماڑی پور تھانے کی حدود میں ہاکس بے کے علاقے عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر بچے کے اغواء کے الزام پر عوام کے تشدد سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی اور نفسیاتی مسائل کا شکار شخص تھا اور ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص اس کا بچہ لے کر بھاگا تھا،لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کیا تو وہ ہلاک ہو گیا، ہلاک شخص کی شناخت حاتم کے نام سے ہوئی ہے۔

ہجوم کے تشدد سے جاں بحق 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول حاتم عبدالرحمٰن گوٹھ کا ہی رہائشی تھا اور اس کا شیر خان نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر مقتول نے پتھر مارے جو شیرخان کے چھوٹے بچے کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا،پتھر دوسرے لوگوں کو بھی لگے تھے، پتھر لگنے پر شیر خان اور عوام نے بھی مقتول کو پتھر مارے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتھر لگنے سے مقتول حاتم کی موت واقعہ ہوئی ہے۔

مقتول پر تشدد کرنے والے افراد نے اس پر بچے کے مبینہ اغواء کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے گھر کے سربراہ شیرخان کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *