
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مختلف عہدوں کے پولیس افسران پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چالان کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد کراچی میں اب صرف ٹریفک سیکشن آفیسرز ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کے مجاز ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج لینے کے بعد کراچی پولیس آفس میں پہلا اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ اب صرف سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، ایس او کا ماتحت عملہ چالان کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی، پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔
اجلاس میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انویسٹی گیشن ایس پیز کو مشترکہ طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
مددگار 15 کی مجموعی کارکردگی پر ڈی آئی جی مقصود میمن نے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو بریفنگ دی۔

تھانوں کی سطح پر تضویض شدہ بجٹ کے استعمال اور اس کے مثبت نتائج پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
شہر میں موٹر سائیکل کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور سدباب کے لیے ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اجلاس میں حکام نے بتایا کہ جرائم کی سرپرستی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Table of Contents
غلام نبی میمن نے پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کرائم سین یونٹ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے، اس کی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز، ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور تمام ایس پی انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: لوٹ مار کا کمزور مقدمہ درج، ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش
کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے بھینس کالونی میں انجام دی گئی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ حقائق اور شواہد چھپا کر درج کیا ہے جس کا سراسر فائدہ ملزمان کو ہوگا۔
-
سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں، فوادچوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں
-
فیصل آباد ایئرپورٹ، شارجہ کے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران شارجہ کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
-
ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سے کچلا جائے گا۔
-
چینی صدر سے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغامات گئے، شاہ محمود قریشی
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چینی صدر سے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغامات گئے، چینی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں آگے کا روٹ میپ طے ہوگیا ہے
-
معیشت اور معاشی اشاریے مثبت سمت میں ہیں: وزیرِ اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اور معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، چین کی قیادت اور کاروباری برادری نے پاکستانی معیشت کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
-
نوکوٹ: مبینہ زیادتی کا واقعہ، گرفتار ملزمان کی تعداد 22 ہوگئی
نوکوٹ کے علاقے میں 2 خواتین کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 22 ہوگئی ہے
-
عامر لیاقت کی تیسری شادی، عمران خان نے کیا مشورہ دیا؟
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُنہیں اہم مشورہ دے دیا۔
-
بلوچستان سے پراسرار لاشیں برآمد، 1 تیرتی کراچی پہنچ گئی
کراچی سے جڑے بلوچستان کے علاقوں سے پراسرار لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
-
کراچی: پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان گرفتار، تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں 41 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 41 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
کراچی: حادثات میں غیر ملکی خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون اور 3 سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کراچی: رات میں موسم سرد رہے گا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
-
خیبر پختون خوا: بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
صوبۂ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
-
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور قلات سے بتایا جارہا ہے۔
-
تیسری کمشنر کراچی میراتھون آج
میراتھون کا آغاز صبح دس بجے سے ہوگا جبکہ ساڑھے نو بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔