Categories
Breaking news

کراچی: طارق روڈ کے پارک پر 10 دکانیں گرا دی گئیں

طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم  دکانیں گرائی جا رہی ہیں — بشکریہ ٹوئٹر
طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم دکانیں گرائی جا رہی ہیں — بشکریہ ٹوئٹر

کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن دلکشا پارک پر قائم تجاوزات کے خلاف کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد، اینٹی انکروچمنٹ، رینجرز اور پولیس بھی موجود تھی۔

مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک کی زمین قائم کی گئی 10 دکانیں گرا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکام کے مطابق دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر گرایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *