Categories
Breaking news

کراچی: طارق روڈ پر پارک سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری کام میں تیزی

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر پارک سے تجاوزات کے خاتمے کا کام شروع کردیا گیا، عدالتی حکم پر شروع ہونے والی کارروائی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اور اے ایس پی عثمان بھی موقع پر موجود ہیں۔

تجاوزات گرانے کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او فیروزآباد خوشنود جاوید کا کہنا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے آپریشن کے دوران صبح تک تجاوزات ختم کردی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *