Categories
Breaking news

کراچی ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان

Advertisement
کراچی ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان

حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اے این پی نے مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اے این پی نے این اے 249 سے اورنگزیب بونیری کو کھڑا کیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا۔

اے این پی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔

اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے کہنا ہے کہ اے این پی کے امیدوار حاجی اورنگزیب خان پارٹی فیصلے کے تحت مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

یونس بونیری نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مشاورتی کونسل سے مشاورت کے بعد مفتاح اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہونے والے حاجی اورنگزیب خان بونیری نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، امید ہے مسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اے این پی کا مسلم لیگ نون کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی حمایت سے ہماری امیدوں میں جان پڑ جائے گی، نون لیگ کا امیدوار ہوں لیکن اے این پی کے ساتھ مل کر حلقے میں کام کرائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمایت سے متعلق کہا تھا کہ پارٹی سے مشورہ کر کے بتائیں گے، تاہم ان کا جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے شوکاز پر اے این پی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *