Categories
Breaking news

کراچی: شیر شاہ کباڑی بازار میں 20 دکانیں جل گئیں، فائر فائٹر زخمی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع مشہور و معروف کباڑی بازار میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق شیر شاہ کے کباڑی بازار میں آگ لگنے سے 20 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

آگ لگتے ہی پولیس کباڑی مارکیٹ پہنچ گئی جس نے وہاں سے عام لوگوں کو باہر نکالا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کافی جدوجہد کے بعد کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونین کے دفتر میں صبح 6 بجے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کراچی: شیرشاہ میں پراچہ چوک پر سیوریج نالے میں پھر دھماکہ

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب سیوریج نالے میں اتوار کی سہہ پہر پھر دھماکہ ہوا جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

ایدھی و چھیپا ایمبولینس اور امدادی رضا کاروں نے جائے وقوع پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے 35 سالہ فائر فائٹر محمد اکرم ولد محمد سلیم زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *