Categories
Breaking news

کراچی: شادی ہالز میں کورونا ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں شادی ہالز میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) مزید سخت کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ شادی ہالز میں ہزار سے زائد مہمانوں کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بازار، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر عمل کروایا جائے۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *