
کراچی ٹریفک پولیس میں گزشتہ 5 سال سے عارضی طور پر خدمات سر انجام دینے والے سندھ کے مختلف اضلاع کے لگ بھگ 2900 پولیس اہلکاروں کو تبادلہ کر کے ان کی تقرری کے اضلاع میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی پولیس آفس (کے پی او) کے ذرائع کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں دسمبر 2016ء میں بھرتی کیے گئے 3200 پولیس اہلکاروں کو 5 سال کے لیے تبادلہ کر کے مشروط طور پر ٹریفک پولیس میں تعینات کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں نے کراچی ٹریفک پولیس میں خدمات کے 5 سال پورے کر لیے ہیں، ایسے میں انہیں ان کی بھرتی کے اضلاع میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔
کے پی او ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 سال کے عرصے میں لگ بھگ 150 اہلکار اچھے مستقبل کی خاطر پولیس کی ملازمت چھوڑ گئے۔
باقی بچنے والوں میں سے مستقل طور پر کراچی میں تعیناتی رکھنے کے خواہش مند پولیس اہلکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ایسے لگ بھگ 300 سے زائد اہلکار کراچی پولیس میں رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیگر لگ بھگ 29 سو سے زائد اہلکار واپس جانا چاہتے ہیں، جن کے مرحلہ وار تبادلے کیے جا رہے ہیں۔
کے پی او ذرائع کے مطابق ان تمام اہلکاروں کو یک مشت واپس روانہ نہیں کیا جا رہا بلکہ ایسے اہلکاروں کے تین تین سو کے بیجز بنائے گئے ہیں۔
ہر دو تین ماہ بعد 300 اہلکاروں کو واپس ان کے اضلاع بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس سے اہلکاروں کے سندھ کے مختلف اضلاع واپس جانے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر کراچی میں براہِ راست اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی: کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے
-
فردوس عاشق کا ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا۔
-
ناظم جوکھیو قتل، ملزمان کو ECL میں ڈالنے کی منظوری
ناظم جوکھیو قتل کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔
-
بہترین وزیرِ اعلیٰ بھی قربان کر دیا گیا: شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے متعلق کہا جاتا تھا کہ پنجاب کا یہ بہترین وزیرِ اعلیٰ ہیں، انہیں بھی قربان کر دیا گیا۔
-
خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں: چوہدری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔
-
فارن فنڈنگ کیس، PTI کی اکبر ایس بابر کو ریکارڈ نہ دینے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے فوری روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا اور کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
-
خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن
خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔
-
علیم خان گروپ آج کس معاملے پر مشاورت کریگا؟
چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ بھی آج مشاورت کرے گا۔
-
افغانستان کے موضوع پر اجلاس کیلئے شاہ محمود قریشی چین روانہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کیلئے چین روانہ ہوگئے
-
جام عبدالکریم کی شیخ رشید، عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل کیخلاف توہین عدالت کی دائر متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
-
کراچی، نجی اسپتال میں مریض ہلاک، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج
کراچی میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر نجی اسپتال میں مریض کی ہلاکت کے خلاف اہلخانہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
-
پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ کا آج غیر رسمی اجلاس طلب
پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر ترین گروپ نے مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلا لیا۔
-
پاکستان: مزید صرف 269 کورونا کیسز، 1 مریض فوت
پاکستان میں 1 اور کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ مزید صرف 269 کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
کراچی: سہراب گوٹھ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 1 شخص جاں بحق
کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
-
میں نے استعفیٰ نہیں دیا: مراد راس
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔
-
عوام گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کے لیے تیار ہوجائیں
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔