Categories
Breaking news

کراچی سے کویت کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد

کراچی سے کویت کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

دیگر کارروائیوں میں بھی اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت بھیجنے کے لیے بک کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

تصاویر بشکریہ ANF اور ASF
تصاویر بشکریہ ANF اور ASF

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

منشیات کے ہمراہ باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فیصل آباد ایئر پورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی ہے۔

تصاویر بشکریہ ANF اور ASF
تصاویر بشکریہ ANF اور ASF

تربت کیچ کے علاقے سے 94 کلو گرام چرس اور چمن کے علاقے سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *