
کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ اوکاڑہ حویلی لکھا سے برآمد ہوگئی، پولیس نے دعا زہرہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دعا زہرہ نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا وڈیو بیان بھی جاری کردیا ہے، بیان میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ والدین تشدد کرتے تھے اور زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، میری عمر اٹھارہ سال ہے، گھروالوں نے غلط عمر بتائی ہے۔
پولیس کے مطابق دعا اور اس کا خاوند ظہیر مقامی زمیندار کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔
Table of Contents
دعا کے والد اب تک لڑکی کے نکاح سے لاعلم ہیں
انہوں نے کہا کہ دعا ابھی صرف چودہ سال کی ہے میری شادی 2005 میں ہوئی تھی ۔
گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے دعا زہرہ کے ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، پولیس نے جو نکاح نامے کے بارے میں بتایا ہے، اس کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا لاہور میں کوئی فیملی ممبر نہیں ہے، نکاح کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
آج سے 2 مئی تک ملک بھر میں گرمی میں اضافے کا امکان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 2 مئی تک ملک بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔
-
این ایس سی اعلامیے نے سازش کی نفی کی، دفتر خارجہ
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے، سفیر اسد مجید پر دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
-
شہباز شریف کے معیشت بہتر کرلینے پر عوام کو اعتماد
وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی حکومت پر معیشت بہتر کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے اعتمادکا اظہار کیا ہے۔
-
رمضان المبارک، ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری
رمضان المبارک کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا۔
-
مریم نواز آج سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کریں گی
(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز شریف نے آج سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔
-
صدر نے حمزہ سے حلف نہ لینے کا گورنر کا عذر مان لیا
صدر نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے۔
-
حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کی نئی درخواست پر سماعت آج
وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ نئی درخواست پر آج چیف جسٹس امیر بھٹی سماعت کریں گے۔
-
پی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،احتجاج پریس کلب یا ایف نائن پارک میں کیا جاسکتا ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کی عربی میں تقریر
اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر مسلم ملکوں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
-
نوازشریف نے واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرنا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء نے کہا کہ آیندہ الیکشن میں پنجاب میں کلین سویپ کریں گے،جب ہم لوگوں کو باہر لائیں گے تو پوزیشن واضح ہو جائے گی۔
-
پاکستان ریلوے کا عید پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی کے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
-
شوکت ترین نے تو مجھے بہت مشکل میں ڈال دیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان 20 ہزار ارب روپے کا قرض چھوڑ کر گئے ہیں، آئی ایف سے معاہدہ کیاتھا کہ ہرماہ 4 روپے بڑھائیں گے اور 50 روپے ڈیزل پر سبسڈی دے کر گئے۔
-
عمران اسلام آباد آئیں، تمام سہولتیں دیں گے، وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ
رانا ثناء نے کہا کہ کوشش ہے کہ مہنگائی کو کم نہ کرسکے تو روک ضرور دیں، کوشش ہے کہ گڈ گورننس میں ایسا ضرور کریں کہ عوام میں اچھا تاثر پیدا ہو، عوام نے الیکشن میں مینڈیٹ دیا تو معاملات بہتر طریقے سے چلاسکتے ہیں۔
-
چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ نوٹیفکیشن اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کے جاری کیے ہوئے لیٹر کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
-
اسد قیصر نے 72 سالہ شخص کو بھاری تنخواہ و مراعات پر بھرتی کیا، نیا انکشاف سامنے آگیا
جیو نیوز نے عبداللطیف یوسفزئی کی تعیناتی، تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات حاصل کر لیں۔