Categories
Breaking news

کراچی سے اغوا ہونے والا 7 سال کا بچہ چکوال سے بازیاب

کراچی سے اغوا ہونے والا 7 سال کا بچہ چکوال سے بازیاب کرالیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اشفاق خان کے مطابق سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نےحصہ لیا۔

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کو چکوال سے بازیاب کرا لیا۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اغواء کار بچے کے قریبی عزیز ہیں۔ بچے کو اغوا کرنے والے ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اشفاق احمد خان نے مزید بتایا کہ بچے کی برآمدگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ 7 سالہ محمد احمد محبوب کو والدین کے حوالے کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *