Categories
Breaking news

کراچی سینٹرل جیل سے زیر سماعت مقدمے کا قیدی لاپتہ

کراچی سینٹرل جیل سے زیر سماعت مقدمے کا قیدی لاپتہ

کراچی سینٹرل جیل سے زیر سماعت مقدمے کا قیدی لاپتہ ہوگیا، انڈر ٹرائل قیدی کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی عدالت نے کی۔

گرفتار ملزم محمد اسلم عرف ماسٹر کو دو سال سےعدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا اور ملزم کو جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے عدالتی حکم کے بغیر رہا کر دیا گیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے قیدی کی پراسرار گمشدگی پر جیل سپرٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرلی۔

ملزم کو دیگر ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں سچل سے مئی 2020 کو گرفتار کیا تھا،تاہم عدالت کے نوٹس لینے پر آئی جی جیل نے قیدی کے لاپتہ ہونے پر غفلت کے مرتکب افسران و عملے کو معطل کردیا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی کی رہائی میں ملوث متعلقہ افسران کو معطل کر کے انکوائری جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.