Categories
Breaking news

کراچی: سچل پولیس کی کارروائی، دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: سچل پولیس کی کارروائی، دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جمالی پل کے قریب دہرے قتل کے مرکزی ملزم سعید ولی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے کیس کو جدید تکنیکی سہولیات کی مدد سے حل کیا، ایک ہفتے کے اندر دہرے قتل کا کیس ٹریس کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر جاتے مزدوروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل بھگانے پر ممتاز بھٹی اور لطیف بھٹی نامی مزدوروں کو قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سے ساتھیوں کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، دیگر مفرور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.