Categories
Breaking news

کراچی: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار

Advertisement
سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10گرفتار

سپر ہائی وے پر میٹرو ہائی وے ریسٹورنٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سہیل فیض کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی۔

ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق میٹرو ہائی وے ریسٹورنٹ سے بڑی تعداد میں شیشے اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا۔

چھاپے کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میٹرو ریسٹونٹ کا مالک عثمان آرائیں وقوعے سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزمان اور ضبط سامان سائٹ سپرہائی وے تھانہ منتقل کردیا، جہاں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی بنا پر کچھ عرصہ قبل بھی یہاں چھاپہ مارا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *