Categories
Breaking news

کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، شیخ رشید

Advertisement
کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے، 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے کی 40 بوگیاں تیار ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 60 میں سے 40 بوگیاں تیار ہیں۔

کل سے کراچی سرکلر ریلوے چلے گی، شیخ رشید

وزیرِ ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ کل سے کراچی سرکلر ریلوے چلے گی، سرکلر ریلوے پپری سے سٹی ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے، جدید اربن ٹرانسپورٹ میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو سندھ حکومت نے ہٹانا ہے، گلگت میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، اگلے سال آزادکشمیر اور مارچ میں سینٹ کے انتخابات ہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، پانچ سال مکمل کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *