
کراچی میں گزشتہ ماہ سے دوبارہ چلنے والی سرکلر ٹرین محکمۂ ریلوے کے لیے سفید ہاتھی بن گئی ہے۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق سرکلر ریلوے کی مد میں گزشتہ 20 دنوں میں 1 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں جبکہ اس سے آمدن 4 لاکھ روپے ہو سکی ہے۔
x
Advertisement
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 نومبر تا 10 دسمبر ریلوے کے یومیہ 5 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو رہے ہیں۔

20سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال
20 سال بعد کراچی سرکلر ٹرین آج سے جزوی بحال کر دی گئی، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا۔

دستاویزات کے مطابق سٹی اسٹیشن سے صبح چلنے والی سرکلر ٹرین میں صرف 30 سے 50 مسافر سفر کرتے ہیں، جبکہ دھابیجی تا سٹی اسٹیشن ٹرین میں 80 سے 150 مسافر سفر کرتے ہیں۔
10 دسمبر کو صبح سٹی اسٹیشن تا دھابیجی سرکلر ٹرین میں صرف 55 مسافر سوار تھے، جمعرات کو دھابجی تا سٹی اسٹیشن 110 مسافروں نے سفر کیا، جس کی 3300 روپے آمدنی ہوئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سرکلر ٹرین میں بیک وقت 500 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکلر ریلوے میں چلنے والے انجن، ڈیزل، پاور وین کا یومیہ خرچہ ڈھائی لاکھ روپے ہے۔
محکمۂ ریلوے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سر کلر ٹرین کا مرمت کا یومیہ خرچہ 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
قصور: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت
قصور میں سہاری روڈ پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔
-
مریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہے، شہباز گِل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل کہتے ہیں کہ مریم اورنگزیب کو جلسے میں کرسیاں گننے کا کام سونپا گیا ہے تبھی وہ ہر بات میں کرسیوں کا ذکر لے آتی ہیں۔
-
کراچی: قتل کے بعد لاش جلانےوالے 5 ملزمان گرفتار
کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 1 شخص کو قتل کر کے اس کی لاش جلانےکے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
-
مینارِ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پرویز رشید
مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ مینارَ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
-
ناصرشاہ نے استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکنُ سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کروا دیا ہے۔
-
صوبوں سےوفاق آئے اساتذہ کی واپسی روکنےکی درخواست مسترد، تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صوبوں سے وفاق آنے والے اساتذہ کی واپسی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اگر وفاقی نظامت تعلیمات اساتذہ کو واپس ان کے اصل محکموں میں بھجوا رہی ہے تو عدالت نہیں روک سکتی۔
-
PDM کا جلسہ، نون لیگیوں نے مینارِ پاکستان کے گیٹ کا تالا توڑ دیا
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوارکو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا نون لیگی کارکنوں نے توڑ دیا۔
-
دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 16 لاکھ سے متجاوز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 206 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 1 ہزار 190 ہو گئیں۔
-
13 دسمبر کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل 13 دسمبر ہے جس کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔
-
پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس اور این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
-
بزدار کے منہ بولے بھائی کے والد نون لیگی MPA مستعفی
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔
-
حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، جبکہ صرف 6 روز میں 25 افراد اس وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
-
مسلم لیگ نون کےمزید 5 اراکین نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے
مسلم لیگ نون کے5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیئے۔
-
پنجاب: قومی شاہراہ پر دھند سے حدِ نگاہ کم، ٹریفک متاثر
پنجاب میں قومی شاہراہ پر دھند ہی دھند کا راج ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
-
کراچی: عبد اللّٰہ کالج کے قریب حادثہ، نجی چینل کا آپریٹر جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبد اللّٰہ گرلز کالج کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کا ڈی ایس این جی آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
-
رحیم یارخان: موٹر وے پر بس، ٹریلر ،کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں موٹر وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔