Categories
Breaking news

کراچی: دیور بھابھی کو یرغمال بنانیوالے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے سے قبل سلور گینگ کے ڈاکوؤں نے خاتون اور مرد کو یرغمال بنایا تھا۔

گلبرگ بلاک 12 میں بمبئ بیکری کے قریب پولیس سے مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

منظور کالونی، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لے اڑے

کراچی منظور کالونی میں اسپئر پارٹس کے تاجر کے گھر…

گلبرگ بلاک 12 میں 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری پہنچ گئی۔

ملزمان نے بنگلے کے رہائشی حامد رضا اصغر اور ان کی بھابی کو یرغمال بنا لیا تھا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے تھے۔

ملزمان نے آگے جا کر خاتون اور مرد کو چھوڑ دیا تھا، 4 میں سے 3 ملزمان نے پینٹ شرٹ اور 1 نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *