Categories
Breaking news

کراچی: دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، 4 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ شاہین فورس کی ٹیم نے فائرنگ کی آواز سن کر ملزمان کا تعاقب کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔

کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار عبدالرحمٰن شہید ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم زاہد علی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم بینک میں موجود تھا، سی سی ٹی وی میں بھی ملزم کو شناخت کیا گیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ شکیل احمد بینک سے رقم لے کر نکلا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ ملزم زاہد علی گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث اسی گینگ کا ایک ملزم ہلاک اور دوسرا گرفتار ہو چکا، گروہ میں شامل چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *