کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضاء ملے ہیں، قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، خاتون خود بھی اعضاء کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی۔
کراچی: خاتون نے سابق شوہر کو جان سے مار دیا
کراچی کے علاقے قائدِ اعظم کالونی میں خاتون نے فائرنگ کر کے 45 سالہ سابق شوہر کوجان سے مار دیا۔
ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔
مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بزدار کا محکمہ صحت کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا۔
-
لاہور:رقم چوری کرکے فیکٹری جلانے والا ملزم پکڑا گیا
لاہور میں راوی روڈ کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری کو آگ لگا کر دفتر سے رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر میں نوک جھونک
گیس کے بحران پر مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔
-
چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج کیا ہوگا؟
کراچی آرٹس کونسل میں جاری چودہویں عالمی اردو کانفرنس میں آج معلومات سے بھرپور سیگمنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
گرین لائن افتتاح کیلئے مجھے بلایا ہے، آنا کہاں ہے یہ نہیں بتایا، اویس شاہ
سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کاکہنا ہے کہ مجھے کل رات گرین لائن بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایک کال آئی، تاہم کال کرنے والے نے یہ بھی نہیں بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کہاں آنا ہے ۔
-
دبئی سے توڑنےکیلئے گڈانی لایا گیا جہاز ماحول کیلئے خطرناک قرار
بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شپ بریکنگ کیلئے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔
-
علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
-
مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، علی زیدی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے
-
بجلی مہنگی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت، شہباز
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت ہے۔
-
بلاول بھٹو سے پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ ہر مقابلے میں جیت کے لیے اتریں گے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔
-
وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے
رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
پنجاب حکومت 46 نئی گاڑیاں خریدے گی
یاد رہے کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ اور کابینہ کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے چکی ہے۔
-
کراچی کا اسٹریٹ کرمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا
ایف بی آئی کے ایجنٹ پاکستانی شہری کامران نے القاعدہ اور داعش کے کئی سرکردہ لوگوں کو پکڑ وایا۔
-
کراچی میں روزنامہ ڈان کے فوٹوگرافر پر سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد
فیصل مجیب کا کہنا ہے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شناخت کروانےکے باوجود موبائل فون ، کیمرہ اور ہیلمٹ توڑ دیا، جبکہ اسے ایک گھنٹے تک حراست میں بھی رکھا گیا۔
-
اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے، سراج الحق
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہلال احمرافغانستان کے صدر مطیع الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
-
گورنر نے سندھ حکومت کا غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں واضح نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کےذمہ داروں کو کیا سزا وجرمانہ ہوگا۔