Categories
Breaking news

کراچی: حسین آباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم لندن کا کارکن جاں بحق

کراچی: حسین آباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم لندن کا کارکن جاں بحق

کراچی وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں ایم کیو ایم لندن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

واقعہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد بلاک 3 میں پیش آیا۔ جاں بحق سیاسی کارکن کی شناخت 50 سالہ شہزاد عرف سونی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں فہیم عرف باجرا نامی شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *