
سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لیے کارکنان کی آمد بھی جاری ہے۔
سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کا دھرنا نویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جس میں شرکت کے لیے شہر بھر سے جماعتِ اسلامی کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
گزشتہ روز مرکزی امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے دھرنے میں شرکت کی تھی۔
Table of Contents
جماعتِ اسلامی کا دھرنا، ساتواں دن، اسکول کے اساتذہ و طلبہ کی شرکت
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، آج صبح دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی نے ماضی میں بھی کراچی کی خدمت کی تھی، آج بھی شہر کے عوام کی آواز بنی ہوئی ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم لوکل گورنمنٹ بل کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے کالے قانون کے ذریعے شہری اداروں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 4 افراد زخمی
کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ، 15 ہزار 192 ہو گئے
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ جاری ہے جو 15 ہزار 192 ہو گئے۔
-
مری: شدید برفباری، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری
مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری جاری ہے، محکمۂ موسمیات نے یہاں شدید برفانی طوفان اور 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
-
کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا معاملہ عدالت نے نمٹا دیا
ننگرپارکر کی عدالت نے کارونجھر پہاڑ کاٹنے والی کمپنیوں کو مشینری ہٹا کر ہمیشہ کے لیے کیمپ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا، شہر میں موسم خوشگوار اور 16 جنوری تک سردی رہنے کا امکان ہے۔
-
کیچ کے علاقے سے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
ٹائر پھٹنے کے حادثے والے کارگو جہاز کیلئے لاہور ڈراؤنا خواب بن گیا
لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹائر پھٹنے کے حادثے کا شکار کارگو کمپنی کے بوئنگ جہاز کی بدقسمتی یا محض اتفاق کہ حادثے کے بعد دوسری بار لاہور آنے پر اسے رن وے نصیب نہ ہوا اور طیارے کو واپس اپنے ہیڈ کوارٹر جانا پڑا۔
-
27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھربھیج دیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈوزیر اعظم کو گھربھیج دیں۔ لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں احتجاج کا ٹریلرحکومت کے لئےسبق ہوگا، حکومت کےخلاف نئے الیکشن تک تحریک جاری رہے گی۔
-
مری میں آج رات طوفان اور شدید برف باری کا امکان
ملکہ کوہسار مری کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔
-
نئے سال کے پہلے ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟
ریلیف کی منتظر عوام کے لیے سال 2022 کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال گیا ۔
-
چیف جسٹس کی مٹھی آمد، اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے ورثاء کو باہر نکال دیا
سول اسپتال مٹھی میں مریضوں کے ورثاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
-
لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی نرسنگ کالج کی 25 طالبات کورونا میں مبتلا
نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر طالبات کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا تو ان میں سے 25 طالبات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
-
کراچی میں اندھیرا رہا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں اندھیرا رہے گا تو ملک بھی ترقی نہیں کرے گا۔
-
پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھادی ہے۔
-
اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گیے
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
تدفین کا تنازع: 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والے پیر کی میت نکال لی گئی
پولیس کےمطابق علاقہ گڑھ فتح شاہ میں گزشتہ رات مسلح افراد پیر بہادر علی شاہ کی قبرکھود کر میت کو نکال کر ساتھ لےگئے۔