بلدیاتی قوانین کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری، پیر سے دھرنے میں خواتین کی شرکت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی دھرنے میں نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک کو 67 فیصد اور سندھ کو 98 فیصد ریونیو فراہم کرنے والا کراچی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
Table of Contents
جماعتِ اسلامی کا سندھ اسمبلی پر دھرنا آج بھی جاری
جماعتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر نئے بلدیاتی نظام کے خلاف دیا جانے والا دھرنا آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری علاج اور تعلیم کے لیے بھی پرائیویٹ سیکٹر سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاقی اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال کا آغاز پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خیرات نہیں، اس شہر کا حق چاہیے، جو لے کر رہیں گے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیر سے دھرنے میں خواتین کی شرکت کا اعلان بھی کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم سیاحت کے شعبے کو صحیح طرح سے فروغ نہیں دے سکے،ہمیں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
-
کراچی: طارق روڈ کے پارک سے تجاوزات کا انہدام 75 فیصد مکمل
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ پر پارک کی بحالی کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن 75 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
-
ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، اسدعمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں
-
ملک میں موسم شدید سرد، غذر میں برفباری
ملک میں موسم شدید سرد ہوتا جا رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے سال کی پہلی برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
کراچی: چوری شدہ سالِ نو کی پہلی موٹر سائیکل برآمد، زخمی ملزم گرفتار
کراچی کے سب سے بڑے موٹر سائیکل چورگروہ کھوکھر گروپ سے اے وی ایل سی کا مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران کھوکھر گروپ کے سر غنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔
-
کراچی: طارق روڈ کے پارک پر 10 دکانیں گرا دی گئیں
کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
-
پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔
-
جی بی، کے پی، بلوچستان میں بارش اور برف باری
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
-
ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری اداروں کے نام پر نہیں ہوں گی، سی ڈ ی اے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیز کے نام کی اجازت نہیں ہوگی۔
-
کراچی،طارق روڈ کے پارک سے تجاوزات کا انہدام شروع
کراچی میں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں طارق روڈ پر واقع پارک سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن نصف شب کو شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاع تک جاری تھا۔
-
ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ لیا گیا
بدین کے علاقے ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
-
عوام وفاقی، صوبائی حکومتوں اور اپوزیشن سے مایوس
پاکستان میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن کوئی بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکا۔
-
پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا ہے۔
-
بلوچستان: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن پھنس گئے تھے، 2 کان کنوں کو زندہ اور ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی۔
-
بلال یاسین کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم اس واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے ، اصل کردار سامنے لا کر ملزموں کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے۔
-
توہینِ عدالت کیس: جنگ گروپ کے صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے پر APNS کا اظہارِ تشویش
ایک بیان میں اے پی این ایس نے کہا کہ تصدیق شدہ بیان شائع کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور صحافتی معیار پر مبنی ہے۔