Categories
Breaking news

کراچی: تیز رفتار ٹینکر دیوار توڑ کر ڈیفنس کے بنگلے میں داخل

Advertisement

ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ڈیفنس کراچی کے ایک بنگلے میں داخل ہو گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

کراچی، بے قابو ٹینکر بینک میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر بینک میں گھس گیا جس سے متعدد افراد زخمی جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

واقعے کے حاصل ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ساؤتھ سرکل ایونیو پر ایک آئل کمپنی کا ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا۔

بے قابو ٹینکر سڑک کے درمیان میں موجود گرین بیلٹ پر لگے درختوں کو روندتا، بنگلہ نمبر 19 بی کے دروازے اور دیوار کو توڑتا ہوا اندر لان میں گھس گیا۔

یہ بھی پڑھیے

حادثے کے نتیجے میں بنگلے کی دیوار اور دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے، لان کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *