
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں پولیس نے شوہر کے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ بالآخر کئی روز بعد الفلاح تھانے میں درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور خودکشی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ملزم فواد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، ملزم کے بیان کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں خاتون اور 3 بچیوں کے قتل کے ملزم فواد کے پولیس کو اسپتال میں بیان دینےکی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ملزم نے بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا تھا کہ بہت سے لوگوں سے قرض لے رکھا تھا۔
بیان میں ملزم فواد نے کہا تھا کہ بیوی کے روز روز کے جھگڑوں سے بھی تنگ تھا، اسے سمجھاتے سمجھاتے تھک گیا تو سوچا سب کو مار کر خود کو ختم کر لوں۔
ملزم فواد نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیوی واش روم گئی تو پیچھے سے بیٹیوں کو جان سے مار دیا، پھر بیوی کو قتل کر کے ان انویسٹرز کو تصویریں بھیج دیں جنہیں پیسے واپس کرنے تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اعظم سواتی پولیس تحویل میں کوئٹہ منتقل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو پولیس تحویل میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
-
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے وزیرِ اعظم کی مشاورت
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
-
جب بھی الیکشن ہوئےPDM کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے۔
-
آصف زرداری نے عمران خان کو آؤٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عندیہ دیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے کیسز کے ذریعے انتخابات سے آؤٹ کریں گے۔
-
اعظم سواتی کو انتقام کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو جس انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
-
توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو بابر اعوان، فیصل چوہدری کیخلاف ہو گی: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے خلاف ہی ہو گی۔
-
ڈاکٹر اسد مجید سیکریٹری خارجہ مقرر
حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا ہے۔
-
سندھ: تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت
سیکریٹری کالجز نے محکمہ کالجز سندھ کی کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت جاری کردی۔
-
ڈالر معمولی سستا ہونے کے بعد آج پھر مہنگا
امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔
-
سندھ: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا معاملہ، طلبہ نے عدالت سے رجوع کرلیا
میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔
-
اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ PTI اور آزاد امیدواروں میں ہے: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ تحریکِ انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔
-
اڈیالہ جیل کے قیدی کا RIC میں انتقال
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا قیدی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں انتقال کر گیا۔
-
نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی جلد سماعت کی درخواست منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
-
گرفتار اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں بھی گرفتار
پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا۔
-
عمران اسلم کے انتقال پر شہباز شریف، زرداری سمیت نامور شخصیات کا اظہار افسوس
جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم مختصر علالت کے بعد آج مقامی اسپتال میں 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔