Categories
Breaking news

کراچی: بینک ATM چوری کرنے کی کوشش، مقدمہ درج

کراچی: بینک ATM چوری کرنے کی کوشش، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بینک کی اے ٹی ایم چوری کرنے کی کوشش کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گلشن اقبال تھانہ میں یہ مقدمہ چوری کی دفعات کے تحت برانچ منیجر کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے زیرِ استعمال ٹرک بھی چوری کا نکلا اور اس ٹرک کی چوری کا مقدمہ سر سید تھانہ میں مالک یاسر کی مدعیت میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری یاسر نے 8 فروری کی رات ٹرک دکان کے قریب کھڑا کیا تھا، شہری نے صبح 6 بجے دیکھا ٹرک غائب تھا، جس کی اطلاع 15 پر دی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ممکنہ طور پر اے ٹی ایم چوری کی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی، ملزمان نے چوری کے لیے ٹرک کی بھی ریکی کی ہوگی۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم مشین چوری کے وقت ٹرک سے راستہ بلاک ہوگیا تھا، ایک گاڑی ٹرک کے پاس آکر رکی تو ملزمان فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرا کچھ واضح ہے، سی سی ٹی وی نادار کو بھیج کر شناخت کروائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.