Categories
Breaking news

کراچی بینک سیکیورٹی سے متعلق انتہائی چونکا دینے والے انکشافات ہوئے، پولیس

کراچی  بینک سیکیورٹی سے متعلق  انتہائی چونکا دینے والے انکشافات ہوئے، پولیس

سخی حسن میں نجی بینک کی برانچ میں ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقات میں بینک سیکیورٹی سے متعلق انتہائی غفلت سمیت چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ دو روز قبل کراچی کے علاقے سخی حسن پر واقع نجی بینک کی برانچ میں ہونے والی ڈاکیتی کی واردات میں ملزمان نے 42 بینک لاکرز لوٹے، تحقیقات کے دوران بینک لاکرز انشورڈ نہ…

پولیس نے ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انتہائی غفلت سمیت حیران کن انکشافات ہوئے
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برانچ کے کیمرے بینک کے مرکزی آفس سے لنک نہیں تھے، اگر کیمرے لنک ہوتے تو ملزمان کی فوٹیجز آجاتیں۔

پولیس بینک حکام کی غفلت پر نالاں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک حکام نے لاکرز بھی انشورڈ نہیں کروائے تھے۔

پولیس حکام نے بینک ڈکیتی سے متعلق متعلقہ حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایس او پیز پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے واردات ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *