کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ خواب بنتا جا رہا ہے، شہریوں کی زندگیاں اور قیمتی اشیاء کرمنلز کے رحم و کرم پر رہ گئی ہیں۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں 3 مسلح ملزمان اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران دیگر سامان کے علاوہ دودھ اور ڈبل روٹی بھی لوٹ کر لے گئے۔
ملزمان موٹر سائیکل پر شہری کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک پہنچے، ڈاکوؤں نے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹا، ساتھ ہی موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہو گئے۔
Table of Contents
کراچی: 4 ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار، ویڈیو وائرل
کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر لٹکی دودھ اور ڈبل روٹی کی تھیلی بھی ساتھ لے گئے۔
اس روز ایف بی ایریا بلاک 17 کی 2 مختلف گلیوں میں الگ الگ وارداتوں کے دوران 2 عدد کھڑی بائیکس بھی چوری کر لی گئیں۔
اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کے باعث علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
لکی مروت: 5 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ برقرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے خیبر پختون خوا کی تحصیل لکی مروت کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
-
آنے والا وقت کراچی کیلئے ہرا بھرا ہوگا، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت کراچی کے لیے ہرا بھرا ہوگا، دنیا کے سامنے ہم اپنا مثبت امیج اجاگر کرتے رہیں گے
-
کراچی کے نشیبی علاقوں میں بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے، کےالیکٹرک
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے
-
آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے، جوانوں کیساتھ دن گزارینگے
پاک فوج کے شعبہ ٔ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے۔
-
شوگر اسکینڈل، ایف آئی اے حکام کی شہبازشریف کی رہائشگاہ آمد
عدالت نے10فروری کو شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہر امتحان میں پورے اترے ہیں، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر امتحان میں پورے اترے ہیں، سی پیک کا پہلا منصوبہ مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور توانائی منصوبوں پر مشتمل تھا، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں
-
دعا منگی کیس، عدالت نے ملزم ذوہیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
عدالت نے کراچی کے مشہور دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے پولیس حراست سے فرار مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
-
چیئرمین JCSC جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل اِن چیف مقرر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل اِن چیف مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
-
عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کو نااہل کرنے کا حکم معطل کر دیا۔
-
قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بظاہر جیلوں میں قیدیوں کیساتھ غیرانسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں
-
لڑکا لڑکی تشدد کیس، ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم، ملزم فرحان گرفتار
سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر مبینہ تشدد کے ملزم فرحان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
-
ٹاک ٹاکر سے دست درازی، ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہونے والی دست درازی کے کیس میں ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
نوکریوں کے جھوٹے وعدے پر عمران خان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، خورشید شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کرنے پر عمران خان صادق امین نہیں رہے، ان پر مقدمہ درج ہونا چاہیے
-
پاکستان میں کورونا کے وار، مزید 37 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 37 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
کراچی: مختلف علاقوں میں تیز بارش
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے بوندا باندی پھر تیز بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
-
ٹانک میں پولیس موبائل پربم حملہ
خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولیس موبائل پر رات گئے نامعلوم افراد نے بم سے حملہ کر دیا۔