Categories
Breaking news

کراچی بمقابلہ لاہور، کونسی ٹیم کتنے میچ جیت چکی؟

Advertisement
Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ٹرافی کے لئے آخری جنگ کراچی اور لاہور کے درمیان منگل کو ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس جنگ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ہی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ اس بار فائنل میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ابھی سے ہی کرکٹ کے مداحوں کا جوش بڑھانے لگا ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 6 میں کراچی اور 4 میں لاہور نے کامیابی حاصل کی۔پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کراچی نے لاہور کو دونوں میچ ہرائے تھےجبکہ دیگر سیزن میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلےاور ایک ایک جیتا۔پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *