Categories
Breaking news

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا، میاں، بیوی اور 3 بچے زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی غربی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 کم سن بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشنِ مزدور کی ایل پٹی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے یا گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا۔

زخمیوں میں 30 سالہ یاسمین زوجہ عبداللطیف، ان کے بچے 3 سالہ منان خان، سوا سالہ من سلویٰ، 3 ماہ کی بچی رباب اور بچوں کا والد 38 سالہ عبداللطیف شامل ہیں۔

کراچی: گولیمار کے گھر میں گیس دھماکا، میاں، بیوی،3 بچے زخمی

کراچی کے علاقے نیا گولی مار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتونِ خانہ اور ان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

واقعے کے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *