Categories
Breaking news

کراچی بلدیاتی انتخابات، فیصلہ کچھ دیر بعد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آج ہی 3 بجے سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنائیں گے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *