Categories
Breaking news

کراچی: برساتی نالوں پر قائم 800 مکانات گرانے کا حتمی فیصلہ

Advertisement
کراچی: برساتی نالوں پر قائم 800 مکانات گرانے کا حتمی فیصلہ

کراچی میں برساتی نالوں پر قائم 800 کے قریب مکانات گرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر کے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری مکمل کرلی۔

Table of Contents

x
Advertisement

حکام کے مطابق برساتی نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا کام منظور کالونی سے شروع ہوگا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر 19 نومبر کو آپریشن کیا جائے گا، اس حوالے محکمہ انسداد تجاوزات کے تمام ڈائریکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن منظور کالونی فائر بریگیڈ اسٹیشن شہید ملت ایکسپریس وے سے شروع ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگر عملے کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران نالے پر قائم 800 کے قریب مکانات گرائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *