Categories
Breaking news

کراچی: بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا

جنگ نیوز

کیماڑی بندرگاہ کے اطراف میں زہریلی گیس اور گرد سے لوگوں کے متاثر ہونے کا معاملہ دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بظاہر سویا بین کی منتقلی فضائی آلودگی کا سبب محسوس ہوتی ہے۔

مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بحری جہاز سے سویا بین کی منتقلی کا عمل رکوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Table of Contents

x
Advertisement

انھوں نے کہا کہ منتقلی کے دوران گرد اڑنے سے کیماڑی کے اطراف میں رہائشی متاثر ہو رہے تھے، جس کے بعد سندھ تحفظ ماحولیات ایکٹ 2014 کے تحت کاروائی کی گئی۔

مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی حکام کو جہاز سے سویا بین کی منتقلی فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی جہاز 67 ہزار ٹن سویا بین لے کر بندرگاہ پہنچا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *