Categories
Breaking news

کراچی بارش، فلائٹ آپریشن متاثر، 10 پروازیں منسوخ

کراچی بارش، فلائٹ آپریشن متاثر، 10 پروازیں منسوخ

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، 10 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے جانے اور آنے والی 10 پروازیں بارش کے باعث منسوخ کردی گئیں جبکہ 9 فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

حکومت سندھ کا کراچی، حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کل صوبے کے دو ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئرلائن کی پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے پہنچے گی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 سات گھنٹے کی تاخیر سے رات 2 بجے شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور کراچی سے پشاور کی پروازیں 2 گھنٹے کی تاخیر سے شیڈول کی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابوظبی سے کراچی کے لیے نجی ایئرلائن کی پرواز بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 341 بھی 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *