Categories
Breaking news

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی پرانی گاڑیوں، سائیکلوں میں ریلی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی پرانی گاڑیوں، سائیکلوں میں ریلی

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی کے ساحلی مقام نشانِ پاکستان سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی وینٹیج کار اور سائیکل ریلی کا آغاز ہوا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔ اے این ایف ترجمان کے لاہور سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

انسدادِ منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے نکلنے والی ریلی کے شرکاء نشانِ پاکستان سے بوٹ بیسن، کالا پل، شارع فیصل سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچے۔

بانی پاکستان کے مزار پر منعقدہ تقریب میں سیکٹر کمانڈر عبد اللّٰہ شاہ غازی رینجرز فیصل نواز اور اے این ایف فورس کمانڈر سید وقار حیدر رضوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں اے این ایف نے 29 ہزار مقدمات درج کیئے ہیں، 46 ہزار کلو منشیات برآمد کر کے 35 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر باز گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ریلی میں جہاں لوگ اپنی وینٹج کار میں سوار ہو کر حصہ بنے، وہیں بچوں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے سائیکلوں پر ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تقریب کے اختتام پر ریلی کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے گئے، اس موقع پر موجود لوگوں نے پاکستان سے منشیات کے خاتمے کے عزم کا اعلان بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *