
حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
سندھ کے نئے بلدیاتی نظام پر متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگی قیادت میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
عامر خان نے کہا کہ سندھ کے نئے ترمیمی بلدیاتی نظام پر ہر سطح پر مظاہرے کریں گے، ضرورت پڑی تو اسمبلی میں بھی احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت این ایف سی کے ذریعے وفاقی حکومت سے فنڈز لیتی ہے لیکن تقسیم نہیں کرتی۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے نئے ترمیمی بلدیاتی نظام کے حوالے تمام جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، ہم ہر سطح پر مظاہرے کریں گے اور ضرورت پڑی تو اسمبلی میں بھی احتجاج کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اور دیہی سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافی پر ہم ایک ساتھ بیٹھے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مئیر کو اختیارات نہیں دیے گئے۔
عامر خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی نظام میں تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں، کئی چیزوں پر مل کر کام کرتے ہیں، اتحاد بنتے بھی ہیں ٹوٹتے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری پارٹی ہیں، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) بھی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ نہ کراچی میں لگ رہا ہے اور نہ ہی اندرون سندھ لگ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اٹھارویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، اٹھارویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے ہمارے دشمن نہیں سیاسی مخالف ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا
تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کا مکان سیل کردیا ہے۔
-
حکومت نے الیکشن سے پہلے ہی انہیں متنازع بنادیا، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عام انتخابات سے قبل ہی الیکشن عمل کو متنازع بنادیا ہے۔
-
کراچی: خیابان راحت فیز 7 کے خالی بنگلے میں بڑی واردات
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت فیز 7 کے خالی بنگلے میں گزشتہ شب بڑی واردات ہوئی ہے۔
-
لاہور ضمنی انتخاب میں 2 ووٹر دولہا بن کر پہنچ گئے
قومی اسمبلی کے حلقے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر پہنچ گئے۔
-
وہاڑی میں نصب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی، انتظامیہ
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
-
سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا۔
-
وزیراعظم کا پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔
-
اہل سندھ کو کھانا اور پانی بھی پورا نہیں ملتا، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اہل سندھ کو کھانا اور پانی بھی پورا نہیں ملتا ہے۔
-
این اے 133 میں ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کا بیان مسترد کردیا
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ۔
-
فواد چوہدری کی احسن اقبال، مصطفیٰ کھوکھر کے اقدام کی تعریف
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں اپوزیشن جماعت ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اور پی پی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے اقدام کی تعریف کی ہے۔
-
این اے 133 لاہور: غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع، ن لیگ آگے
این اے 133 میں ووٹنگ کی شرح کم رہنے کے باعث نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے، بیشترعلاقوں میں ووٹرز کا جوش و خروش دکھائی نہ دیا، ووٹرز کی تعداد نہایت کم رہی۔
-
کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ۔
-
پریانتھا قتل کے تمام مرکزی کردار گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری میں پریانتھا قتل کے مرکزی کردار گرفتار کرلیے ہیں۔
-
سانحہ سیالکوٹ: اشتعال انگیزی پھیلانے والا ملزم عدنان افتخار بھی گرفت میں آگیا
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان افتخار کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
-
لاہورضمنی الیکشن: مریم کالونی میں ن لیگ اور پی پی کارکن آمنے سامنے
این اے 133 ضمنی الیکشن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں اپوزیشن کی دوبڑی جماعتیں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
-
آج کے دن اختلافات اور گروپ بندی مناسب نہیں ہے، سعید غنی
وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج تمام ٹی وی چینلز اور دوستوں کو ثقافت کا دن منانے کے لیے مکمل سہولت فراہم کی ہے، آج کے دن آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کسی صورت مناسب نہیں ہے، انہوں نے یومِ ثقافت کے موقع پر تمام ٹی وی چینلز اور دیگر دوستوں کو مبارکباد دی۔