
کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا گروہ جدید طرز کے غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث ہے جس کی آڑ میں اسلحہ درہ آدم خیل، پشاور اور ڈی آئی خان سے کراچی اسمگل کیا جاتا ہے۔
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس کے سربراہ راجہ عمر خطاب کے مطابق اس الزام کے تحت گزشتہ روز قبل گرفتار ہونے والے 4 ملزمان نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 18 جدید پستول، دیگر اسلحہ، میگزین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ان کا گروہ ہوبہو اصلی جیسا جعلی لائسنس بھی بنا کر دیتا ہے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے مطابق ان کا گروہ مطلوبہ افراد کی تصاویر، فنگر پرنٹس، دستخط اور شناختی کارڈ وغیرہ واٹس ایپ پر منگواتا ہے، جن کے ذریعے انتہائی مہارت کے ساتھ وزارتِ داخلہ پاکستان سے جاری کردہ جدید اسلحہ لائسنس کی طرح کا ہوبہو اسلحہ لائسنس تیار کیا جاتا ہے جس کے اوپر کیو آر کوڈ بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ایجنسی یا ادارہ اس کیو آر کوڈ کو چیک کرتا ہے تو اس کی تمام تفصیلات سامنے آ جاتی ہیں جس سے چیک کرنے والے کو لگتا ہے کہ وہ اسلحہ لائسنس اصلی ہے، مگر وزارتِ داخلہ میں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا اور وہ جعلی ہوتا ہے۔
راجہ عمر خطاب کے مطابق غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ میں اس طرح کے لائسنس استعمال کیے جاتے ہیں، اس دھندے میں خیبر پختون خوا کے بیشتر اسلحہ ڈیلر اور دکانداروں کے علاوہ کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلر اور پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے لوگ بھی ملوث ہیں۔
کراچی: بذریعہ، فیس بک، واٹس ایپ اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ آف سندھ کے قانون کے تحت ہر اسلحہ ڈیلر فروخت کردہ ہتھیار کے دو چلیدہ خول ایف ایس ایل میں جمع کرانے کا پابند ہے مگر ایک اہم اور خطرناک مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ ایسا نہیں کیا جا رہا، یہی وجہ ہے کہ اسمگل شدہ اسلحے کا کسی بھی طرح کا کسی بھی جگہ ریکارڈ موجود نہیں ہوتا۔
راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا کہ تمام اسلحہ ڈیلر بھاری تعداد میں گولیاں فروخت کرنے میں ملوث ہیں، دکاندار بڑے منظم طریقے سے غیر قانونی اسلحے کا غیر قانونی طور پر اسلحہ لائسنس پر اندراج کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ شوقین مزاج نئی نسل، جرائم پیشہ افراد، دہشت گرد تنظیمیں اور دیگر لوگ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
-
کراچی: میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، تیاریاں مکمل، امیدوار کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور امیدوار ابھی سے ٹیسٹ مراکز پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
-
کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے گداگر بچے کو بھیک مانگنے پر قتل کر دیا
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔
-
کراچی: 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 لڑکے جاں بحق
کراچی میں موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 لڑکے جاں بحق اور 1 لڑکا زخمی ہو گیا۔
-
ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ ہے، جمشید خان
انہوں نے کہا کہ وہ پتھروں سے بچ کر نکلے تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہوگئی، اس نے وقار کو واقعے کا بتایا جس نے اسے قریبی فارم ہاؤس پہنچنے کا کہا، اِس دوران ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔
-
عمران پر حملےکا ملزم اب تک عدالت نہیں لایا گیا، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی چار بار تبدیل ہوچکی کیوں کہ وہ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔
-
ارشد شریف قتل کیس، وقار احمد اور خرم احمد کی زندگی کو بھی خطرات لاحق
قانونی ٹیم نے کہا کہ بعض میڈیا کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے، دونوں بھائی وقار اور خرم سرکاری رپورٹ کے اجرا کے بعد بات کریں گے۔
-
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے کی کوشش ناکام
ایک ملزم نے اسلحے سے فائر کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔
-
ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل
نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو بھی طلب کرلیا گیا۔
-
کراچی: کورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو افراد نے کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف اتوار کی شام لندن سے وطن روانہ ہوں گے
شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔
-
عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، امریکی اخبار
مضمون نگار نے لکھا کہ اب امریکا اور اتحادی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان میں عدم استحکام کیلئے تیار رہیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی چیئرمین نیب کی تعیناتی نہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جسے کہتے تھے چپڑاسی بھی نہ رکھیں اسے کس میرٹ پر وزیر داخلہ لگایا۔
-
بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان گرفتار
سوات میں بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا ہے۔
-
20 غریب ترین اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبے کا آغاز
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبر پختونخوا سے 3 اور پنجاب سے1 ضلع شامل کیا گیا ہے۔