
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اور معتدل بارش جاری رہنے اور رات میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے شمالی حصوں میں پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔
Table of Contents
کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 17 یا 18 جنوری کو ایک بار پھر بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
کئی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے پانی کی وجہ سے شہرِ قائد میں کہیں پر ٹریفک جام نہیں ہے۔
کراچی: صبح بارش رک گئی، موسم سرد، پانی سڑکوں پر جمع
کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
لیاقت آباد انڈر پاس میں اور حیدری مارکیٹ کے روڈ پر چند مقامات پر پانی جمع ہے۔
ایم اے جناح روڈ پر بھی چند مقامات پر اور نیپا پل پر بھی پانی جمع ہے، تاہم ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
دوسری جانب شہر کی مصروف ترین شارعِ فیصل پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔
ادھر نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی کے علاقے میں سڑکوں پر کہیں کہیں پانی جمع ہے جبکہ کئی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سوات میں برفباری کا تیسرا دن
سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر شیری رحمٰن کا پیغام
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان، کارکنان اور تمام پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 94واں یوم پیدائش مبارک ہو
-
دیر بالا: ایمبولینس دریا میں جا گری، 2 خواتین و بچی کی لاشیں نکال لی گئیں
صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے۔
-
دادو: بارش سے باڑے کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق
صوبۂ سندھ کے ضلع دادو میں بارش کے باعث بھینسوں کے باڑے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈیجیٹل کسٹمر بغیر بینک جائے اپنا اکاؤنٹ اوپن کرسکیں گے۔
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق
صوبۂ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کےنواحی گاؤں میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
کراچی: صبح بارش رک گئی، موسم سرد، پانی سڑکوں پر جمع
کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
-
پنجاب سے اغواء 2 لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار
پولیس حکام کے مطابق دونوں لڑکیوں نے اپنا نام عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا، لڑکیوں کو 27 دسمبر 2021 کو خیرپور ٹامیوالی میں گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔
-
بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی ہے۔ جس کے بعد چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
-
کراچی میں تیز بارش، جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری
کراچی میں تیز بارش کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے جس کا آج چھٹا روز شروع ہوگیا ہے۔
-
فارن فنڈنگ کیس: آئندہ سماعت میں کچھ سامنے نہیں آنے والا، فرخ حبیب
آج کی رپورٹ نے اکبر ایس بابر کے دعوؤں کو اڑا کر رکھ دیا، وزیر مملکت
-
جہلم: غیرت کے نام پر دوست کے ساتھ مل کر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
جہلم میں غیرت کے نام پر بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
-
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے عہدیداران اور ممبران نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد دی ہے۔
-
رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے، اکبر ایس بابر
کوئی تباہی پر جشن منانا چاہتا ہے تو میں اور آپ روکنے والے کون ہوتے ہیں، بانی رہنما تحریک انصاف