Categories
Breaking news

کراچی: آج پارہ 40 ڈگری سے متجاوز، کل سے گرمی میں کمی کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں آج گرمی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمے کے مطابق کراچی میں 2 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

کل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.