کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے سے پرانا سامان جل گیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج کے عقبی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں پرانے سامان میں آج صبح پونے 11 بجے آگ لگ گئی تھی۔
آتشزدگی سے سیاہ دھوئیں کے بادل پورے شہر میں دیکھے جا رہے تھے۔
آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے مختلف سینٹرز سے تین گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد آگ کو مزید ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
آرام باغ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق آتشزدگی سے پلاسٹک کا پرانا سامان اور کیبل وغیرہ جل گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کراچی میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات میں بھاری مالی نقصانات کے بعد اس آگ کے دھوئیں سے بھی شہر میں سراسیمگی پھیل گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
رانا شمیم عدالت میں پیش، اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران گلت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اوریجنل بیانِ حلفی کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
-
پنجاب: شدید دھند کے باعث بند موٹر وے اب کھل گئی
پنجاب بھر میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث حدِ نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے موٹر وے لاہور تا سیالکوٹ اور ایم 3 لاہور فیض پور تا سمندری بند کی گئی تاہم حدِ نگاہ بہتر ہونے پر انہیں کھول دیا گیا۔
-
پاکستان میں اومی کرون کا کوئی کیس نہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔
-
کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر
کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کچرا اٹھانے کا کام رک گیا، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے
-
پاکستان: کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ، مزید 10 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں آج کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔
-
لاہور آلودہ ترین، کراچی ساتویں نمبر پر
آلودگی اور اسموگ نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔
-
کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی جسے 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
-
اسلام آباد کے اسکول اساتذہ کی احتجاجی تحریک شروع
اساتذہ کا کہنا ہے کہ آج سے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، اسکولوں میں پڑھائی نہیں ہوگی۔
-
پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع
ذرائع کے مطابق رپورٹ کو الیکشن کمیشن اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا۔
-
سندھ بلدیاتی بل کیخلاف پی ایس پی اور جماعت اسلامی متحد
-
اب عمران کے جھوٹ کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت کھاد کے ذخائر اور قیمتوں پر اجلاس
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
-
کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔
-
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج پشاور میں ہوگا
رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ کبوتر چوک میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جلسے کے لیے 55 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
-
این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے دورہ کرنے پر پابندی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او کوخط لکھ کر ہدایات جاری کردی گئی ہیں، منتخب نمائندگان کوحلقےمیں داخل نہ ہونے دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
-
ناگن چورنگی کے قریب آتشزدگی، 35 سےزائد جھگیاں سامان سمیت خاکستر
آگ لگنےکی اطلاع پر فائر بیگیڈ کی6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بھی ریسکیو کےعمل میں حصہ لیا۔