Categories
Breaking news

کراچی:کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجیکشنوں کی مانگ اور دام میں اضافہ

کراچی:کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجیکشنوں کی مانگ اور دام میں اضافہ

کراچی میڈیسن ہول سیل مارکیٹ حکام نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو ٹوسی لیزومیب (Tocilizumab)جنیرک نام سے استعمال کرائے جانے والے انجکشن کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ حکام کے مطابق ڈاکٹر یہ انجکشن وینٹی لیٹر پر موجود کورونا مریضوں کو بھی استعمال کراتے ہیں اور گزشتہ 20 روز میں اس نام کے 200 ایم جی اور 400 ایم جی والے انجکشن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوا ساز کمپنی متعلقہ انجکشن کو صرف اسپتالوں کو دینے کی پابند ہے، تاہم اس کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے مزید 58 مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس انجکشن کے ایک دو سو ایم جی وائل کی قیمت 39ہزار 689 روپے اور چار سو ایم جی وائل کی قیمت 79 ہزار 378 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق وہاں دو سو ایم جی کا وائل ڈیڑھ لاکھ تک اور چار سو ایم جی کا وائل چار لاکھ روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *