Categories
Breaking news

کراچی:مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، موٹر سائیکل چور گرفتار

Advertisement
کراچی:مختلف واقعات  میں 2 افراد ہلاک، موٹر سائیکل چور گرفتار

Advertisement

کراچی میں مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص گرفتار ہوگیا جبکہ عباس ٹاؤن میں منشیات کے عادی افراد کو اہل علاقہ نے تشدد کرکے بھگا دیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں مدیحہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

مقتول کی شناخت فاروقی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قریب ہی رہائش پذیر تھا، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے پیچھے سے سر پر گولی ماری جس سے وہ جاں بحق ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقتول کو 3 گولیاں لگی ہیں، مقتول کوئٹہ سے کراچی آیا تھا، پولیس واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

عباس ٹائون باڑہ مارکیٹ منشیات کے عادی افراد کا گڑھ بن گئی ،منشیات کے عادی افراد کو باآسانی منشیات دستیاب ہوجاتی ہے اور یہاں ہر وقت درجنوں افراد نشہ کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

منشیات کے عادی افراد کے ساتھ 4سالہ بچی دیکھ کر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے، علاقہ مکینوں نے منشیات کے عادی افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر بھگا دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق بچی کو اس کا منشیات کا عادی چچا ساتھ لایا تھا، پولیس کی عدم توجہ کے باعث علاقے میں منشیات کے عادی افراد بڑھتے جارہے ہیں۔

سعید آباد کے علاقے سے اپنے 8 سالہ بیٹے کو استعمال کرکے موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نعیم اللہ کے قبضے سے 38 موٹرسائیکلوں کے چیسز اور اسپیئر پارٹس ملے ہیںجبکہ چوری کی 2 موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں۔

ملزم نے سینکڑوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *