Categories
Breaking news

کراچی، FTC فائرنگ واقعہ، دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Advertisement
FTC فائرنگ واقعہ، دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

شہر قائد کراچی میں واقع ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت پر دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعے میں دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔

Table of Contents

x
Advertisement

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول سید عابد حسین شاہ کے بیٹے شہریار شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 4 نامزد افراد سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

کراچی، ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے صدر میں شارع فیصل کے ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں سید شاہنواز شاہ، شاہ نیاز شاہ، رحمت شاہ، ڈرائیور محمد کمال اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل کیے گئے سید عابد حسین کے سینے پر 3 گولیاں لگیں ہیں جبکہ مقتول سید ساجد حسین شاہ کو ایک گولی بائیں بازو اور ایک گولی ناک پر لگی۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ایف ٹی سی فلائی اوور پر پیش آیا تھا۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *