Categories
Breaking news

کراچی، گارڈن دھوبی گھاٹ کی کچرا کنڈی سے 17 دستی بم برآمد

کراچی، گارڈن دھوبی گھاٹ کی کچرا کنڈی سے 17 دستی بم برآمد

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب ایک کچرا کنڈی سے 17 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جنہیں پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

گارڈن پولیس کے مطابق لیاری سے جڑے گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں ایک کچرا کنڈی پر مشکوک سامان کی اطلاع پر پہنچی جہاں سے پولیس نے ایک شاپر قبضے میں لیا تو اس میں دستی بم موجود تھے۔

پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، عملے نے موقع پر پہنچ کر تمام 17 دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کی سلسلے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ مذکورہ دستی بم کس نے اور کس وقت وہاں پھینکے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.